بولان: محاصرے کے بعد فورسز کا وسیع زمینی وفضائی آپریشن

114

 

 

بولان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی جانب سے زمینی و فضائی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائیندہ کچھی کے مطابق بلوچستان کے ضلع کچھی بولان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی جانب سے آپریشن کا آغاز کردیا گیاہے، فورسز کی زمینی فوج بڑی تعدادمیں آپریشن میں حصہ لے رہی ہے جبکہ انہیں ہیلی کاپٹروں کی فضائی کمک بھی حاصل ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق انڈس، نرباڈی، پیر اسماعیل سمیت دیگر علاقوں کو فورسز نے گھیرے میں لیکر ایک وسیع پیمانے کا آپریشن شروع کردیا ہے۔ علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستے ہر طرح کی آمدورفت کے لئے علی الصبح سے ہی بند کردیئے گئے تھے۔ جس کے وجہ سے شہری تکلیف میں مبتلا ہیں

مقامی ذرائع سے موصول مزید معلومات کے مطابق فورسز اہلکار لوگوں کو حراست میں لینے کے بعد انہیں زبردستی ووٹ ڈلوارہی ہے۔ اس دوران جبری گمشدگیوں  کی بھی اطلاعات ہیں۔

یاد رہے آج بولان سے متصل علاقہ شاہرگ میں فورسز کے چوکی پر ایک حملہ ہوا تھا جس میں کم از کم ایک ایف سی اہلکار ہلاک ہوا تھا، اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔