بولان: فورسز کی گاڑی پر بم حملہ

245

بولان میں سرچ آپریشن کے دوران فورسز کی  گاڑی پر بم حملہ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقے مچھ میں فورسز کی گاڑی کو دوران سرچ آپریشن بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مچھ کے علاقے آب گم میں تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنی پر گزشتہ شب حملے کے بعد فورسز کی جانب سے آج صبح سرچ آپریشن شروع کیا گیا جس میں کئی افراد کو گرفتار کرکے ایف سی کیمپ منتقل کیا گیا۔

جبکہ شام کے وقت سرچ آپریشن میں مصروف فورسز کے اہلکاروں کی ایک گاڑی بارودی سرنگ کا نشانہ بنا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق اس حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا خدشہ ہے، تاہم نقصانات کی تفصیل تاحال ٹی بی پی کو موصول نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ شب کے حملے سے قبل بھی تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی پر اس علاقے میں حملہ ہوچکا ہے۔