بلوچستان : ہرنائی شاہرگ میں فورسز کی گشتی ٹیم پر حملہ

344
File Photo

بلوچستان کے علاقے ہرنائی شاہرگ میں فورسز کی گشتی ٹیم پر حملہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات گیارہ بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں فورسز کی گشتی ٹیم پر گھات لگا کر حملہ کردیا ۔

زرائع کے مطابق حملے کے بعد شدید دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا اور کئ دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی ۔

فورسز پر گھات لگا کر حملے میں جانی نقصان کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

 ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں ، تاہم مذکورہ علاقوں میں طویل عرصے سے فورسز پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ قبول کرتے رہے ہیں ۔