بلوچستان کوقلت آب کی سنگین صورتحال کا سامنا ہے -گورنر بلوچستان

233

 گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کوقلت آب کی سنگین صورتحال کا سامنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے جامعہ منصوبہ بندی اور مشترکہ اقدامات کی اشد ضرورت ہے

یہ بات انہوں نے سندھ کے قائمقام گورنرآغا سراج درانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کہی ۔

گورنرنے بلوچستان  میں طویل خشک سالی ، بارشوں کے نہ ہونے اور زیر زمین پانی کی سطح مسلسل گرنے کے باعث پیداہو نے والی خطرناک صورتحال سے قائمقام گورنر سندھ کو آگا ہ کیا ۔ اور کہا کہ ماہرین کے مطابق اگر موثر اقدامات نہ کئے گئے تو  کوئٹہ آنے والے چند سالوں میں ویرانے میں تبدیل ہوجائیگا ۔

اس موقع پر قائمقام گورنر سندھ نے بھی قلت آب کے باعث سندھ کی زراعت کو پہنچے والے بے پناہ نقصانات کا ذکر کیا۔

انہوں نے گورنر بلوچستان سے اتفاق کیا کہ پانی کا مسئلہ بیک وقت تمام صوبوں کو درپیش ہے اور اس مسئلے کے حل کیلئے قومی سطح پر منصوبہ بندی اور مشترکہ حکمت عملی طے کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے ۔