بلوچستان: مختلف علاقوں سے دو افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

114
File Photo

بلوچستان کے علاقوں بلیدہ اور مشکے سے دو افراد فورسز کے ہاتھوں حراست کے بعد لاپتہ۔

ٹی بی ہی نیوز ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق آج صبح بلیدہ کے علاقے میناز میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر سمیر ولد رحیم جان نامی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا، جبکہ علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے گھر میں موجود بچوں اور عورتوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب اطلاعات کے مطابق آج پاکستانی فورسز نے مشکے کے علاقے بنڈکی سے ایک اور شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

لاپتہ ہونے والے شخص کا نام شاہ جان ولد برپو بتایا جاتا ہے۔