بلوچستان: مختلف حادثات میں 2 افراد جانبحق، 1 زخمی

112

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں 2 افراد جانبحق اور ایک زخمی۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دشت تیرہ مل میں موٹر سائیکل و ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عاطف رفیق ولد محمد رفیق جاں بحق ہوگیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد خوشحال کالونی میں گھر میں کام کے دوران دیوار گرنے سے عبدالغنی ولد محمد ولی نامی شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش سول ہسپتال کوئٹہ لائی گئی ہے۔

بلوچستان کے علاقے سبی میں ڈمبولی کے قریب ایک اور حادثے میں کند کوٹ سے کچلاک جاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ٹرک الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

واضع رہے کہ آئے روز بلوچستان بھر میں ٹریفک حادثات میں کئی لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، ذرائع کے مطابق اس کی وجہ بلوچستان میں ٹریفک کا کوئی قانون نہ ہونے اور خستہ حال و غیر منصوبہ بندی کے بننے والی خطرناک سڑکیں ہیں جو اکثر و بیشتر جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں۔