بلوچستان: تمپ اور کولواہ میں فورسز پر حملے

265
File Photo

تمپ اور کولواہ میں فورسز کی چوکیوں پر مسلح افراد کے حملے

دی بلوچستاب پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تمپ کے علاقے کوہاڈ میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کے چوکی پر حملہ کیا، فورسز نے جوابی کاروائی میں مارٹر کے متعدد گولے فائر کئے۔ جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مزکورہ چوکی کو فورسز نے الیکشن کی تیاریوں کیلے قائم کیا تھا۔

دریں اثناء ضلح آواران سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کولواہ، سہر میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فورسز کی چوکی پر حملہ کیا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے اور جوابی حملے میں دونوں اطراف سے بھاری ہتھیار استعمال کئے گئے جس کے سبب پورہ علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا۔ فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔