بلوچستان؛دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق 10 زخمی

166

پنجگور میں ٹریفک حادثہ 10 افراد زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق پنجگور سے گوارگو جانے والی تبلیغی جماعت کی پک گاڑی مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تبلیغی جماعت کے 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں حادثے کے فوری بعد ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایم ایس، سول اسپتال پنجگور ڈاکٹر مظہر سرجن رزاق ڈاکٹر عبدالصمد نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کیا۔

ٹریفک حادثے کے زخمیوں کے نام محمد، اقبال، عامرشفیع، یحی امان، امان اللہ، ذوالفقار، سنجر امیربخش، ظہوراحمد، نویداحمد، محمد عالم ،فاروق اقبال بتائے گئے ہیں اسپتال زرائع کے مطابق محمد اقبال کی حالت تشویشناک ہے جہنیں کراچی ریفر کیا گیا ہے۔

دریں اثناء پولیس اسٹیشن کے ہیڈ محرر محمد فاروق جلالزئی اپنی گاڑی کے نیچے آکر موقع پر جاں بحق۔

تفصلات کے مطابق پولیس تھانے کے ہیڈ محرر محمد فاروق جلالزئی شہر کے قریب ڈیوٹی کے دوران پولینگ اسٹیسنوں کو چیک کررے تھے کہ گاڑی ریت میں پھنس جانے کے بعد گاڑی کو دھکا دیتے ہوئے کہ اچانک گاڑی کے نیچے آکر موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔