افغانستان :سڑک کنارے بم دھماکے سے درجنوں افراد ہلاک و زخمی

174

افغانستان میں سڑک کنارے نصب ایک بم پھٹنے کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک جبکہ اکتیس زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام نے منگل کے دن بتایا کہ یہ واقعہ مغربی افغان صوبے فراہ کے بالا بلوک نامی ڈسٹرکٹ میں رونما ہوا۔

پولیس کے مطابق اس بم سے سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم ایک مسافر بس اس کی زد میں آ گئی۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

جبکہ دوسری جانب جلال آباد شہر میں دھماکے اور فائرنگ کی آواز سنی گئی ۔

اس کے علاوہ طالبان شدت پنسدوں نے کابل گردیز ہائی وے سے 22 مسافروں کو اغواء کرلیا ۔