گوادر سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں دو نوجوان اغواء

185

گوادر سے فورسز نے دو افراد کو حراست کے بعد لاپتہ کردیا۔

ٹی بی پی نمائندے کو موصول ہونے والی اطلاعت کے مطابق گوادر کے علاقے جیوانی میں گنز کے مقام پر پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے عابد ولد عمر نامی ایک نوجوان کو اغوا کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

جبکہ گنز سے ہی دو جون کو فورسز نے سید محمد ولد گل محمد نامی شخص کو اغوا کیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے۔