گریشہ: پہاڑی سلسلے و گردونواح میں فوجی آپریشن،گھرگھر تلاشی

319

آمدہ اطلاعات کے مطابق گریشہ میں آج پاکستانی فوج نے گریشہ کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ہے، رات گئے فوج کی پندرہ کے قریب گاڑیاں گریشہ کے علاقے جاورجی پہنچ گئے تھے اور آج صبح ہونے والے آپریشن میں فوج جاورجی گاؤں اور شاشان کے پہاڑی سلسلے میں بڑی تعداد میں داخل ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فوج کیجانب سے جاورجی گاؤں اور شاشان کے پہاڑی سلسلے میں آباد گھروں کی تلاشی لی گئی اور دوران تلاشی لوگوں کو حراساں کیا گیا۔

تاہم ابھی تک کسی قسم کے گرفتاری و نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔