کیچ: فورسز کے ہاتھوں 8افراد لاپتہ، کراچی سے 1 بازیاب

150

کیچ سے فورسز کے ہاتھوں 8 افراد گرفتاری بعد لاپتہ، کراچی سے لاپتہ شخص بازیاب

دی بلوچستان پوسٹ ویب مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق ضلع کیچ سے فورسز نے آٹھ افراد کو گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کردیا، جبکہ کراچی سے تین ماہ قبل جبری طور پر لاپتہ کئے جانے والا شخص بازیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے گیبن ڈل کے بازار سے فورسز نے دو بھائیوں سمیت چھ افراد پیر جان ولد بشیر، صابر ولد دو شمبے، رحمت ولد اُمیتان، عزیر ولد مستری واحد بخش، بدل ولد رفیق اور وسیم ولد رفیق سکنہ ڈل بازار گیبن کوگرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کردیا جبکہ دو دن قبل کیچ کے علاقے ناصر آباد سے فورسز نے چیک پوسٹ پر دو افراد کو گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کیا جن کی شناخت کریم ولد نور بخش اور شاہد سکنہ گیبن ڈل بازار کے نام سے ہوئی ہے۔

دریں اثناء کراچی کے علاقے لیاری سےجبری طور پر لاپتہ حسین ولد حاجی رشید سکنہ ملیر کراچی آج بازیاب ہوگیا۔ ان کے رشتہ داروں نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں 25 اپریل 2018 کو کراچی ملیر سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا تھا۔

واضح رہے ان کے ہمراہ لاپتہ کئے جانے والا شخص حکیم ولد ولی محمد تاحال لاپتہ ہے۔