کیچ کے علاقے پیدراک میں فورسز کا آپریشن ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کیچ کے علاقے پیدارک میں فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لینے کے دوران مختلف مقامات پر خواتین و بچوں کو یرغمال بنالیا ۔
زرائع کے مطابق علاقے کو محاصرے میں لینے اور آپریشن کے بعد فورسز نے سری کلگ میں گرلز اسکول پر قبضہ کرکے اسے اپنے کیمپ میں تبدیل کردیا ۔
تاہم فورسز کے آپریشن سے اب تک کسی بھی قسم کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔