کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

154

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ کے علاقے جتک اسٹاپ کے قریب فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق جانبحق ہونے والے شخص کا نام محمد عیسی ولد الہی بخش قوم رند عمر چیس سال ہے اور سنی شوران کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

چھیپا ذرائع کے مطابق لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔