کوئٹہ: قوانین کی خلاف ورزی، متعدد دکانیں سیل

135

قوانین کی خلاف ورزی، تین بیکریوں، آئسکریم فیکٹری سمیت 28 دکانیں سیل

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر انتظامیہ کی جانب سے متعدد دکانیں سیل کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی خصوصی ہدایت پر رمضان میں منافع خوروں، گراں فروشوں، زائد المیعاد اور ملاوٹ شدہ اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق پانچ روز کے دوران پرائس کنٹرول ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر دو لاکھ پانچ ہزار روپے جرمانے کی مد میں وصول کئے اس کے علاوہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 23 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 28 دکانوں کو بھی سیل کردیا گیا۔

انظامیہ کے مطابق شہر میں ناقص صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف خوردنی اشیاء، مٹھائیاں، بسکٹس، آئسکریم بنانے پر 3 بیکریوں اور ایک آئسکریم فیکٹری کو بھی سیل کردیا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سب کاروائیاں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے شکایات سیل پر اطلاع دینے پر عمل میں لائیں گئیں۔