پنجگور: تیل بردار گاڑی الٹنے سے دو افراد جھلس کر جانبحق

465

پنجگور کے علاقے گوران کے قریب تیل بردار پک اپ گاڑی الٹنے سے دو افراد جھلس کر جانبحق۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول آمدہ اطلاعات کےمطابق پنجگور کے علاقے گوران کے قریب پک اپ زنباد گاڑی کے الٹنے سے دو افراد جانبحق ھوگئے، الٹنے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی جس سے گاڑی میں سوار دوافراد عارف ولد سعید اور اختر ولد حاجی دلمراد جھلس کر جانبحق ہوگئے۔

واضح رہے اس روٹ پر تیل بردار چھوٹے گاڑیوں کے حادثات اور آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ایک ہفتہ قبل بھی ایک گاڑی میں آگ لگنے سے دو افراد جھلس کر جانبحق ہوئے تھے۔