پسنی اور جیونی بجلی و پانی بحران کیخلاف احتجاج

193

بجلی اور پانی بحران کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج، شاہراہیں بند

دی بلوچستان پوسٹ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق پسنی میں بنگلہ بازار کے مکینوں نے بجلی بندش کے خلاف احتجاجاً شاہراہ کو بند کردیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی اور مسافروں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.

احتجاج میں شریک بنگلہ بازار کے رہائشیوں نے کہا کہ انہوں نے بجلی بحالی کیلئے میونسپل کمیٹی اور واپڈا حکام سے بات کی ہے مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے جس کے باعث وہ احتجاج پر مجبور ہوگئے.

دریں اثناء جیونی میں پانی بحران کے خلاف احتجاج کیا گیا.

جیونی میں خواتین و بچوں نے ناکو بشام بازار کے مین روڈ کو احتجاجاً بند کردیا.