بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے مرحوم نواب خیر بخش مری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواب مری کی بلوچ قومی تحریک کے حوالے سے جدوجہد تاریخ میں اپنا ایک الگ اور علی مقام رکھتی ہے
انھونے مزید کہا ہے کہ نواب خیر بخش مری نے بلوچ نوجوانوں میں شعو ر کی بیداری اور درست سمت رہنمائی میں اہم کردار ادا کیا، نواب مری کی سوچ و فکر آج ہر نوجوان کے زہن میں زندہ ہے
شیر محمد بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ نواب مری نے بلوچ قوم کے نام اپنے آخری پیغام میں بھی بلوچ قوم سے یہی التجا کی کہ ایک ہوکر دشمن کا مقابلہ کریں۔
ترجمان نے کہا ہے کہ بی آر پی مرحوم نواب خیر بخش مری کو قومی تحریک کے حوالے سے خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔