مستونگ: ٹریفک حادثے میں 5 افراد زخمی

114

مستونگ میں ٹریفک حادثے میں 5 افراد شدید زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت میں تیز رفتاری کے باعث پراڈو گاڑی کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کیا گیا.