لسبیلہ سے خفیہ اداروں کے ہاتھوں ایک شخص گرفتاری بعد لاپتہ

177

 وندر سے پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں اور ایف سی نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلا عات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے دوسرے بڑے صنعتی علاقے وندر سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ کے علاقے وندر سے سادہ کپڑوں میں ملبوس خفیہ اداروں کے اہلکاروں اور فرنٹیئر کو ر نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے احسام عر ف چاکر سکنہ کُلدان جیوانی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

واضح رہے احسام عرف چاکر ایک مسلح تنظیم سے وابسطہ تھے جس نے ماہ رمضان میں پاکستانی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال کر خود کو حکومت کے حوالے کر دیا تھا۔