قلات: جمعیت علماء اسلام جوہان کے امیراغواء

173

جمعیت علماء اسلام جوہان کے امیر کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔

ٹی بی پی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعیت علماء اسلام جوہان کے امیر مولانا محمد عمر غزنوی کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم افراد نے انہیں فون کرکے خالق آباد منگچر کے مقام جوہان کراس بلایا تھا تب سے وہ لاپتہ ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد منگچر ممتاز کھیتران نے مولانا عمر غزنوی کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مغوی کے خاندان کی جانب سے دی گئی درخواست پر مغوی کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور لیویز کے تمام ناکوں پر اسنیپ چیکنگ بھی شرو ع کر دیا گیا ہے۔