قلات : تیز رفتار کوچ الٹنے سے 16 مسافر زخمی

591

قلات میں مسافر کوچ کو حادثہ، 16 افراد زخمی

کوئٹہ سے پنجگور جانے والی کوچ  حادثے میں خواتین و بچوں سمیت متعدد زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سے پنجگور جانے والی کوچ تیز رفتاری کے باعث قلات کے علاقے سنگداس کے مقام پر الٹ گئی جس کے باعث خواتین و بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، تاہم ہلاکتوں کے حوالے اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ہیں ۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ تین شدید زخمی ہونیوالے افراد کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔