شہید غلام محمد بلوچ کے خاندان کے تین افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

249

بلوچستان کے علاقے مند سے بی این ایم کے شہید چیئرمین غلام محمد کے تین قریبی رشتہ دار پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغواء

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی علاقے مند سے پاکستانی فورسز نے گذشتہ شب بارہ بجے کے قریب مند سوورو میں شہید غلام محمد بلوچ کے بھائی واجہ یوسف بلوچ اور دیگر رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپے مار کر تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مند سورو میں ہونے والے اس آپریشن میں پاکستانی فورسز نے شہید غلام محمد بلوچ کے خاندان سے تعلق رکھنے والے غلام حسین ولد شگراللہ ، فدا ولد شگراللہ اور بی این ایم کے رہنماہ واجہ یوسف کے فرزند اختر کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

علاقائی ذارئع کے مطابق دورانِ آپریشن فورسز نے گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ علاقائی لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کے فورسز گھروں میں موجود قیمتی اشیاء بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

 واضح رہے غلام محمد بلوچ بی این ایم کے بانی چیئرمین تھے جن کو 2009 میں اغواء کرنے کے بعد قتل کردیا گیا تھا جن کی لاش چھ دن بعد تربت کے علاقے مرغآب سے برآمد ہوئی تھی۔