شہید اسلم جان کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں، بی آر اے

494

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہید اسلم جان کو ان کی قربانی پر خراج عقیدت و سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وطن کی دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے والا اسلم بلوچ گزشتہ ایک سال سے بی آر اے کے پلیٹ فارم سے قومی آزادی کی جہدوجہد میں سرگرم عمل تھا اور  ایک مختصر مدت کے دوران دشمن کے خلاف اہم محرکوں میں حصہ لیا۔

سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ  شہید اسلم گزشتہ روز اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ خاران میں اہم مشن پر تھے کہ ریاستی فورسز کے اہلکاروں نے ان کے ٹھکانے پر حملہ کردیا، اس حملے کو ناکام بنانے اور ساتھیوں کو بخاظت نکالنے کیلئے اسلم جان نے دشمن کا دلیری سے مقابلہ کیا اور فورسز کے متعدد اہلکاروں کو ہلاک کیا اور خود جام شہادت نوش کر گئے۔

سربازبلوچ نے ایک اور کاروائی کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج شام بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ کڈ ہوٹل کے مقام پر ایف سی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا جس سے سیکورٹی فورسز کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔ ہماری کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔