سابق وزیرِ داخلہ بلوچستان کا شفیق مینگل سے ملاقات

501

بی این پی عوامی کے رہنما ظفر زہری کا شفیق مینگل سے ملاقات

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے سابق وزیرِ داخلہ ظفراللہ زہری کا شفیق مینگل سے ملاقات۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی رہنماء ظفراللہ زہری نے جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ شفیق مینگل سے انکےگھر وڈھ باڈڑی میں ملاقات کی۔

واضح رہے ۲۰۱۳ کہ عام انتخابات میں شفیق مینگل اور ظفر زہری مدمقابل تھے جس میں شفیق مینگل کو شکست ہوئی تھی۔

اس ملاقات کے حوالے سے قومپرست پارلیمانی جماعت کا کہنا ہے کہ یہ دراصل سیاسی گھٹ جوڑ نہیں بلکے خفیہ اداروں کی ملی بھگت ہے جس میں پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت جھالاوان میں شفیق مینگل کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔

شفیق مینگل ایک مہلک ریاستی ہتھیار – ٹی بی پی رپورٹ

واضح رہے شفیق مینگل پر الزام عائد ہوتا رہا ہے کہ وہ بلوچ مسلح دفاع نامی ایک ڈیتھ اسکواڈ کی سربراہی کرتے ہوئے، بلوچ قوم پرست سیاسی کارکنوں کے اغواء اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے ہیں اور توتک میں اجتماعی قبروں کا ذمہ دار بھی اسے قرار دیا گیا تھا جہاں سے 169 مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں تھیں۔