دورغ گوہی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے : بی این پی عوامی

221

بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میراسداللہ بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی جمہوری سیاسی اصولی سیاست کررہا ہے۔

دورغ گوہی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں ہمارا سیاست کھلی کتاب کی طرح ہے گذشتہ تیس سالوں سے سیاست کررہے ہیں اور تیس سال کی سیاست میں کسی کی عزت نفس کو مجروح نہیں کیا ہے اور نہ کسی کومفادات کی خاطر دھوکہ دیا ہے نہ کسی کو جھوٹے خواب دکھائے ہیں ہم نے سیاسی نشیب فراز میں سیاسی طالب بنائے ہیں لیکن کسی کو سیاست میں استعمال نہیں کیا ہے جن لوگوں نے سیاست کے نام پر کاروبارکیا ہے انکا سیاسی کردار سب کے سامنے عیاں ہے ٹھیکے دامر محمد ایک عزت دار نظریاتی سیاسی ورکر ہیں پارٹی کی لیڈر شپ انہیں ہر قسم کی تعاون کو جاری رکھیں گے انکی عزت واحترام کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے پرانے نظریاتی غوث بخش بزنجو کاساتھی عالیزئی قبیلے کے سربراہ معروف ٹھیکے دار در محمد کے رہائشگاہ خدابادان میں سینکڑوں عزیز اقارب کے ساتھ نیشنل پارٹی سے مستعفیٰ ہوکر بی این پی عوامی میں شمولیتی تقدیب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس دوران ٹھیکے دار در محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم میر غوث بخش بزنجو کے پرانے ساتھی رہے ہیں انکی قوم پرستی کی سوچ فکر سے متاثر ہوکر نیشنل پارٹی سے وابستہ رہے لیکن نیشنل پارٹی اپنے قول فیل سے ہٹ گئی ہے انکی سوچ فکر سیاسی قومی نہیں رہا ہے اب وہ کچھ اور رنگ کی سیاست کررہے ہیں جس کی وجہ سےجو سیاست کررہے انکے پیچھے ہم جا نہیں سکتے ہیں لہذٰا ہم اس جماعت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہیں اور بی این پی عوامی میں شمولیت کا اعلان کرتےہیں اور آئندہ بی این پی عوامی کے سیاست میں کردار ادا کریں گے اس موقع پر بی این پی عوامی کے این اے 270کے امیدوار کیپٹن محمد حنیف بلوچ مرکزی اسپورٹس سیکرٹری رحمدل بلوچ مرکزی لیبر سیکرٹری نور احمد سی سی ممبر نثار احمد حاجی آصف بلوچ شکیل احمد نسیم بلوچ عتیق الرحمن ودیگر رہنما بھی موجود تھے