خضدار: کوچ اور کارگاڑی میں تصادم، متعدد جانبحق

300

خضدار:کوچ اور وٹز گاڑی میں تصادم سے متعدد جان بحق اور زخمی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ضلع خضدار کے تحصیل باغبانہ کے قریب کوچ اور وٹز گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد جانبحق اور زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

زرائع کے مطابق زخمیوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے جبکہ ایمبولینسز بھی موقع پر پہنچ گئ ہیں۔ سول ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز کو موجود رہنے کا حکم دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق مسافر کوچ گاڑی کے اوپر الٹ گئی ہے اور کوچ کو ہٹانے کے لیئے کرین منگوایا جارہا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ وٹز گاڑی میں موجود تین افراد بھائی ہیں۔ تاہم ابھی تک ہلاکتوں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے۔