خضدار و سبی میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جانبحق 3 زخمی

132

بلوچستان کے ضلع خضدار مین آر سی ڈی روڈ ہڑ نبو کراس کے قریب مزدا ٹرک کی ٹکر سے 2مو ٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیاہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق خضدار کے علاقہ وہیر ہڑنبو کراس کے قریب مزدا ٹرک مو ٹر سائیکل میں تصاد م کے نتیجہ میں عبد الغفار و لد مولوی عبد الرحمن موقع پر جان بحق جبکہ ہسپتال پہنچائے جانے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بشیر احمد و لدغلام قادر رئیسانی بھی جاں بحق ہو گئے ۔

اسی واقعہ میں عبد الکریم ولد عبد اللہ شدید زخمی ہوئے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے زخمی عبد الکریم کو علاج کے لئے کراچی منتقل کردیا گیا ۔

دریں اثناء  بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے بختیارآباد کے قریب تیزرفتار گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوگئے ہیں

ٹی بی پی رپورٹ کے مطابق بختیار آباد کے قریب نیشنل ہائی وئے جیکب آباد سبی قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث ایک ڈاٹسن بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں غلام حسین اور محبت خان ابڑو زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال سبی لے جایا گیا جہاں پر طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا مزید تفتیش مقامی لیویز انتظامیہ نے شروع کردی۔