بلوچستان کے علاقے خضدار کے تحصیل وڈھ میں درجنوں اسکول کھنڈرات میں تبدیل ۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے وڈھ میں درجنوں اسکول کھنڈرات میں تبدیل ہوچکے ہیں ۔
علاقائی زرائع کے مطابق درجنوں اسکول جو کہ زیر تعمیر تھے انھیں ٹھیکیداروں نے ادھورا چھوڑ دیا ۔
جبکہ مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ چونکہ ٹھیکیداروں کو علاقے کی بااثر سیاسی افراد کی پشت پناہی حاصل ہے اس لئے انھیں کچھ بھی نہیں کہا جارہا ہے ، البتہ ٹھیکیداروں نے علاقے کے یوسی چیئرمین کو رشوت دے کر خوش کردیا ہے ۔
اہل علاقہ نے حکام بالا سے اپیل کی کہ وہ زیر تعمیر اسکولوں کو مزید کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے بچانے کےلئے فوری طور اقدامات اٹھائیں ۔
واضح رہے کہ وڈھ کا علاقہ قوم پرست جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا آبائی علاقہ ہے ، ۔