خضدار کے علاقے زہری میں آج صبح فورسز کا آپریشن شروع ۔
دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ خضدار کے مطابق آج صبح فورسز نے خضدار کے علاقے زہری تراسانی کو محاصرے میں لیکر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔
نمائندے کے مطابق دوران آپریشن گھر گھر تلاشی لی جاری ہے ۔
تاہم ابھی تک کسی بھی قسم کی گرفتاری کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز خضدار شہر میں بھی فورسز نے بڑے پیمانے کی سرچ آپریشن شروع کی تھی ۔