خاران میں قائم ایف سی چوکی پر دو اطراف سے حملہ کیا۔ بی ایل اے

123

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب خاران شہر میں ڈگری کالج کے نزدیک قائم ایف سی کیمپ پر ہمارے سرمچاروں نے دو مختلف اطراف سے گرنیڈ لانچروں سے حملہ کیا، گولے ایف سی کیمپ کے احاطے میں گرے جس سے ان کے متعدد اہلکار زخمی ہوگئے. ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد ایف سی کی اندھا دھند فائرنگ سے کئی عام شہری زخمی ہوئے۔

ترجمان آزاد بلوچ نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور بلوچستان میں قابض فورسز پر اس طرح کے حملے جاری رہیں گے ۔