خاران :فورسز کا آپریشن چھٹے روز بھی جاری

173

خاران شہر اور آس پاس کے علاقے چھٹے روز بھی فورسز کے محاصر ے میں

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خاران شہر میں پندرہ جون سے شروع ہونے والا سرچ آپریشن آج چھٹے روز بھی جاری رہا۔

تفصیلات کے مطابق پندرہ جون کے صبح شروع ہونے والا سرچ آپریشن آج چھٹے روز بھی جاری رہا۔ خاران سے ٹی بی پی نمائندے کے مطابق ضلع خاران کے علاقے لجےّ ، توسکان، تازینہ ، المُرک اور خاران شہر کے مختلف علاقوں کو سرچ آپریشن کی غرض سے محاصرے میں لیا گیاتھا۔ جو آج چھٹے روز بھی شدت سے جاری ہے۔ دورانِ آپریشن متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

خاران : لجّے میں فورسز کا آپریشن جاری

نمائندے کےمطابق محاصرے کے باعث اور معیاری مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار افراد کی شناخت میں شدید دشواری کا سامنا ہے، البتہ فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے ایک نوجوان کی شناخت سُھیل قمبرانی کے نام سے ہوئی ہے۔