خاران، لجّے میں ایف سی چیک پوسٹ پر مشترکہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں. بی ایل اے

151

بی ایل اے اور بی ایل ایف کے مشترکہ حملے میں پاکستانی فورسز کے 2 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوئیں: جیئند بلوچ

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے میڈیا سے رابطہ کر کے گزشتہ شب خاران کے علاقے لجّے میں فرنٹئر کور پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ شب خاران کے علاقے لجّے میں بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے فرنٹئر کور (ایف سی) کے چیک پوسٹ پر دو اطراف سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں اور راکٹ لانچروں سے حملہ کیا، اس حملے میں ایف سی چیک پوسٹ تباہ ہوگئی، جبکہ ایف سی کے دو اہلکار ہلاک اور چار اہلکار زخمی ہوئیں۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہم بی ایل اے اور بی ایل ایف کی جانب سے قبول کرتے ہیں اور ہمارے اس طرح کی کاروائیاں حصول آزادی تک جاری رہینگے۔