حب : عوام پینے کی صاف پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں

200

حب میں  عوام پینے کی صاف پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ٹینکر مافیا نے پینے کے صاف پانی کی کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پانی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

شہریوں نے میڈیا کو بتایا  حب شہرکا بڑا حصہ پینے کا صاف پانی سے محروم ہیں جبکہ ٹینکر مافیا نے بھی عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھا کر اپنی من پسند ریٹ لینا شروع کردیا ۔

اہل علاقہ نے کہا کہ پانی کےچهوٹی  ٹینکر چھ  سو سے آٹھ سو جبکه بڑی ٹینکر کیبارہ سو سے پندرہ سو  میں فروخت کیا جا رہا ہے

ٹینکر مافیا کے اس طرح کے ناجائز ریٹ وصول کرنے پر عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام  سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا نوٹس لیکر واٹر ٹینکرز کے نرخ مقرر کیے جائیں