افغان حکومت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہيں ہو رہے : طالبان ترجمان

238

افغان طالبان نے خفيہ امن مذاکرات کے حوالے سے ايک اعلیٰ امريکی فوجی اہلکار کے بيان کی ترديد کی ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبيع اللہ مجاہد کی جانب سے ذرائع ابلاغ کے اداروں کو  ايک تحريری بيان ببھیجا گیا، جس ميں لکھا ہے کہ افغانستان ميں امريکی کمانڈر جنرل جان نکلسن نے اسی ہفتے کابل سے جو بيان ديا، وہ بے بنياد ہے۔

نکلسن نے گذ شتہ بدھ کے روز کابل ميں اپنے دفتر سے پينٹاگون ميں صحافيوں سے بات چيت ميں دعویٰ کيا تھا کہ درميانے اور اعلیٰ درجے کی طالبان قيادت افغان حکومت کے نمائندوں کے ساتھ بات چيت ميں مصروف ہے۔

ترجمان کے مطابق امريکی حکام ايسے بيانات افغانستان ميں اپنی ناکاميوں پر پردہ ڈالنے کے ليے دے رہے ہيں۔