آواران: فورسز کے ہاتھوں لاپتہ دو افراد بازیاب

106

آواران سے 2سال قبل لاپتہ کئے جانے والے 2 افراد بازیاب

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آواران سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ کئے جانے والے دو افراد بازیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے بزدار کُلی سے 2سال قبل فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے رشید ولد عیسیٰ سکنہ بزدار کُلی اور مختیار ولدمولا بخش سکنہ تیرتیج آواران بازیاب ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق رشید ولد عیسیٰ کو 16جون 2016اور مختیار ولد مولابخش کو 06نومبر 2016کو آواران کے علاقے بزدار کُلی سے فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا تھا۔