آواران: فورسز نے 65 سالہ شخص کو لاپتہ کردیا

98

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 65 سالہ شخص حراست کے بعد لاپتہ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آج صبح بلوچستان کے علاقے آواران سے جان محمد ولد پنڈگ نامی بوڑھے شخص کو فورسز نے حراست کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق مزکورہ شخص کا تعلق آواران کے علاقے بزداد سے ہے۔