زہری: ایک شخص گرفتاری کے بعد لاپتہ

118

فورسز کا گھروں پر چھاپہ، علاقہ مکینوں پر تشدد

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائیندے کے مطابق خضدار کے علاقے زہری کےگاوں جگسور صادق آباد میں گزشتہ شب پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے گھروں کو محاصرے میں لیکر چھاپہ مارا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہیکہ فورسز اہلکار عام لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد دو افراد کو اپنے ساتھ لے گئے۔

گرفتار شدہ افراد میں سے ایک شخص کو تشدد کے بعد میں رہا کردیا گیا ہے تاہم دوسرے شخص جسکی شناخت ممتاز احمد کے نام سے ہوئی ہے تاحال لاپتہ ہے۔