گوادر: کراچی سے گوادر جانے والی کوچ کو حادثہ، 4 افراد زخمی

442

ٹی بی پی نمائندے کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی سے گوادر جانے والی کوچ کو راستے میں حادثہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق نیلنٹ کے قریب کراچی سے گوادر جانے والی النوروز کوچ الٹ گئی جس کے نتجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے گوادر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔