بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اتوار ستائیس مئی کو سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے تمپ ،آسیاباد کراس پر قائم نئی آرمی چوکی پر اسنائپر رائفل سے حملہ کرکے ایک پاکستانی فوجی کو ہلاک کیا۔
ترجمان نے کہا کہ اتوارہی کے روز ضلع آواران میں شام کے وقت کلی بزداد میں فوجی کیمپ پر سرمچاروں نے خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔