ٹی بی پی نمائندے کو موصول ہونے والی اطلاعات کےمطابق بلوچستان کے علاقے کیچ سے فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کیچ کے علاقے آسکانی میں پاکستانی فورسز نے گھرپر چھاپہ مار کر بختیار اور گہرام ولد واحد بخش نامی دو افراد کو حراست کے بعد لاپتہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے گھر پر چھاپے کے دوران عورتوں اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔