کوئٹہ: ہائی کورٹ کے سامنے فریادی کی خود کے سر پر پستول تان کر انصاف کی طلب

270

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کوئٹہ کے مطابق ہائی کورٹ کے سامنے ایک شخص نے خود کے سر پر پستول تان کر انصاف کی مانگ کردی.

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے سامنے حاجی گل محمد نامی شخص نے اپنی کنپٹی پر پستول تان کر عدالت سے انصاف کی طلب کردی.

جبکہ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے حاجی گل محمد کو گرفتار کرلیا اور انہیں بجلی تھانہ روڈ منتقل کردیا.

مذکورہ شخص کے خلاف تھانہ کچلاک میں مقدمہ درج کیا گیا ہے.