کوئٹہ: گھریلو تنازع پرشوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

188

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کوئٹہ کو موصول اطلاعات کے مطابق گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے نواحی علاقے سبزل روڈ پرملزم نجیب اللہ نے اپنی بیوی مسماۃ(ک) کو گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی، مزید کاروائی پولیس کررہی ہے۔