کوئٹہ: ٹریفک حادثات میں 2 افراد جانبحق

141

کوئٹہ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 2 افراد جانبحق

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کوئٹہ کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں ٹریفک کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جانبحق ہوگئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق سبی روڈ پر گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جانبحق ہوگیا. جبکہ دوسرا حادثہ کچلاک زیات روڈ پر پیش آیا جہاں گاڑی الٹنے سے ایک شخص جانبحق ہوگیا.

دونوں لاشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا اور ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں.