کوئٹہ : رکشہ الٹنے سے تین خواتین زخمی

147

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں رکشہ الٹنے سے تین خواتین زخمی ہوگئی-

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کے علاقے قمبرانی روڈ پر رکشہ الٹنے سے رکشے میں سوار تین خواتین زخمی ہوگئیں-

ذرائع کے مطابق دو خواتین کو بولان میڈیکل کمپلیکس جبکہ ایک خاتون کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔-