کوئٹہ: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے چیف ویلفیر آفیسر کے گھر میں ڈکیتی

221

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے چیف ویلفیر آفیسر ضیاءالدین کے گھر میں ڈکیتی۔

تفصیلات کے مطابق واردات تھانہ گوالمنڈی کی حدود میں واقع عارف روڈپر پر پیش آیا، تین مسلح ڈاکو گھرمیں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بناکر لوٹ مار کرگئے۔

اہل خانہ نے بتایا کہ ڈاکو طلائی زیورات، نقدی، گھڑیاں اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کرلے گئے۔ اہل خانہ کے مطابق لوٹے گئے سامان، نقدی اور زیورات کی مالیت 50 لاکھ روپے ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کے وارادت آئے روز پیش آتے رہتے ہیں جس کے سبب عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، علاقائی لوگوں کا کہنا ہے کہ دارلحکومت شہر کوئٹہ میں جب اعلیٰ افیسران کے گھر محفوظ نہیں ہیں تو عام عوام کا کیا ہوگا۔

علاقائی لوگ ایسے واقعات کے رونما ہونے کا سبب انتظامیہ کی نااہلی و ناکامی کو قرار دیتے ہیں۔