کابل کے رہائشی عسکری و خفیہ مراکز سے دور رہیں : طالبان کا انتباہ

356

افغانستان میں طالبان نے ایک آن لائن بیان کے ذریعے دارالحکومت کابل کے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوجی اور خفیہ اداروں کے مراکز سے دور رہیں۔

بیان کے مطابق افغان طالبان کابل میں نئے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں۔ طالبان نے موسم بہار کے سالانہ حملوں کے سلسلے میں کابل میں فوجی مراکز اور عسکری تنصیبات پر تازہ حملوں کا انتباہ جاری کردیا ہے۔

افغانستان میں طالبان اس طرح کے انتباہ پہلے بھی شہریوں کو جاری کرتے رہے ہیں۔ یہ وارننگ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری اس بیان کے بعد دی گئی ہے جس میں کہا گیا تھاکہ کابل جہاں جہادی گروپ داعش بھی اپنے قدم مضبوط کر رہا ہے ملک بھر میں شہریوں کیلیے خطرناک ترین شہر بن گیا ہے۔

طالبان نے موسم بہار کے سالانہ حملوں کے سلسلے میں کابل میں فوجی مراکز اور عسکری تنصیبات پر تازہ حملوں کا انتباہ دیا ہے۔

طالبان نے آن لائن بیان میں لکھاہے کہ شہریوں کو ہلاکتوں سے بچانے اور صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی غرض سے ہم نے کابل کے رہائشیوں کو عسکری مراکز سے دور رہنے کو کہا ہے۔ ہم کسی ایک بھی معصوم شہری کی ہلاکت نہیں چاہتے۔ سیاسی اور عسکری تجزیہ کار نیک محمد نے بتایا کہ طالبان کا یہ بیان محض پروپیگنڈا ہے۔

دریں اثناصوبہ پکتیکا کے ضلع ساہاوزا میں فورسز کے فضائی حملے میں حقانی نیٹ ورک کے9جنگجو جاں بحق ہوگئے۔