بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے سیندک میں خسرے کی وباء پھیلنے سے درجنوں بچے متاثر ہوگئے۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع چاغی کے علاقے سیندک میں خسرے کی وباء پھیلنے سے درجنوں بچے متاثر ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں ــ دالبندین: خسرے کی وباء سے 1 شخص جانبحق، متعدد بچے متاثر
دی بلوچستان پوسٹ زرائع کے مطابق سیندک کے علاقوں کلی حاجی غلام سرور، کلی حمل آب، کلی عبدالصمد اور دوسرے علاقوں میں خسرے کی وباء سے درجنوں بچے متاثر ہوئے ہیں جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے
علاقہ مکینوں کا وباء کے پھیلنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ علاقے میں سہولیات کا فقدان ہیں جبکہ حکومتی سطح پر وباء کی روک تھام کے لئے کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں، محکمہ صحت کے مراکز نہ ہونے کی وجہ سے غریب لوگ علاج کے لئے شہروں کا رخ کررہے ہیں جہاں انہیں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں ۔۔۔ نال: خسرے کی وباء سے 2 افراد جانبحق، متعدد بچے متاثر
علاقائی لوگوں نے سیندک پراجیکٹ ہسپتال سے نا امیدی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے وہاں پر بھی ڈاکٹر موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگ دوسرے بڑے شہروں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خسرے کی وباء پھیلی ہوئی ، جس کی وجہ سے درجنوں بچے جانبحق اور دیگر بہت سارے متاثر ہوئیں ۔
مزید پڑھیں ــ بولان میں خسرے کی وباء سے 15 بچوں کی اموات
تاہم مختلف علاقوں یہ شکایت موصول ہوئی ہیں کہ حکومتی سطح پر اس وباء کی موثر علاج کےلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں ـــ قلعہ سیف اللہ : خسرے کی وباء سے 16 بچے جابحق