پنجگور : بچوں کی اغواء کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا ہے

258

پنجگور میں ایک بار پھر بچوں کے اغوا کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔

لوگوں میں خوف ہراس پھیلنے کی وجہ سے پھر سے والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سےڈر رے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق پنجگور میں ایک بار پھر بچوں کے اغوا کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ،خدابادان میں دو واقعات پیش آئے ہیں صالح محمد نامی اور دیگر دو واقعات ہوئے ہیں کہ بچوں کو اغوا کرنے والا گروپ ایک موٹر سائیکل و گاڑی پہ سوار ہوکر مختلف گلیوں میں بچوں کو پیسہ اور انہیں مختلف حیلے بہانے سے ٹرخا کر اغواء کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

خدابادان میں صالح محمد نامی کے بیٹی کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی بچی نے چیخ کر محلہ والو ں کو اکھٹا کیا اور محلہ والوں نے انہیں بچایا اور اغواء کار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئیں ۔

علاقہ ذرائع کے مطابق پنجگور میں جب بھی سندھ و پنجاب سے  سے گدا گروں کا گروپ آتے ہیں تو ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں اس وقت پنجگور میں پنجاب و سندھ  سے معتدد گدا گر آئے ہوئے ہیں جو بازار سمیت مختلف علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں اہلیان پنجگورنے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ انکی علاقہ واپسی کا اقدام اٹھائے تاکہ ناخوشگوار واقعات رونما نہ ہو۔