پسنی سے ایک سال قبل پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والا شخص بازیاب
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعت کے مطابق تین اپریل 2017 کو بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی کے وارڈ نمبر چھ سے پاکستانی فورسز کےہاتھوں اغواء ہونے والےصوالی ولد دین محمد سکنہ پسنی وارڈ نمبر چھ آج بازیاب ہوگئے-
واضح رہےصوالی کے فرزند فیصل کو بھی پاکستانی فورسز نے یکم اپریل 2017 کو اغواء کرنے کے بعد لاپتہ کردیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے-